۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
توہین قرآن

حوزہ/ گزشتہ روز ڈنمارک میں ایک انتہا پسند گروپ اور سویڈن میں ایک خاتون نے قرآن پاک کو نذر آتش کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز ڈنمارک میں ایک انتہا پسند گروپ اور سویڈن میں ایک خاتون نے قرآن پاک کو نذر آتش کر دیا۔

ڈنمارک کے انتہا پسند گروپ کے ارکان نے اسلام مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز نعرے لگائے اور سوشل نیٹ ورکس پر قرآن کو جلانے کی تصاویر شائع کیں، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ڈنمارک کی پولیس نے ان جسارت کرنے والوں کا ساتھ دیا اور اس جرم کو اپنے تمام حفاظتی انتظامات کے ساتھ انجام ہونے دیا ۔

اس جسارت کرنے والے گروہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ڈنمارک کے دیگر علاقوں میں بھی قرآن پاک کی توہین کریں گے۔

آج صبح سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے علاقے بروما میں مرجان بیرامی نامی خاتون نے قرآن پاک کو نذر آتش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .