بے حرمتی
-
انتظامی مرکز برائے حوزہ ہائے علمیہ کا سعودی عرب سے مطالبہ:
مقدس سرزمین کی بے حرمتی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے اور امت مسلمہ سے معافی مانگی جائے
حوزہ/ انتظامی مرکز حوزہ ہائے علمیہ ایران نے سعودی عرب میں سرزمینِ وحی کی بے حرمتی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر دینی و ناپاک عمل کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے اور امت مسلمہ کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر معذرت طلب کی جائے۔
-
غزہ میں ایک اور بھیانک جرم؛ صہیونی فوجیوں نے قرآن مجید کی بے حرمتی کی
حوزہ/ غزہ کی پٹی میں مساجد کو تباہ کرنے کے بعد صہیونی فوج نے اس بار قرآن پاک کو نذر آتش کیا۔
-
ناروے میں گستاخ قرآن ’’سلوان مومیکا‘‘ کی لاش برامد
حوزہ/ سویڈن میں مسلسل قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے شخص کی لاش ناروے میں اس کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔
-
امام جمعہ اردبیل:
اس ٹیکنالوجی کے دور میں مومنین کی عزت و ناموس کی حفاظت سب کا فریضہ ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن عاملی نے کہا: اس ٹیکنالوجی کے دور میں مومنین کی عزت و ناموس کی حفاظت سب کا فریضہ ہے، لہذا سوشل میڈیا پر ہمیں اپنے رویے اور تحریروں کے بارے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے تا کہ کسی کی آبرو پامال نہ ہو اور مومنین اور نیک لوگوں کی عزت و آبرو محفوظ رہے۔
-
سویڈن کی عدالت نے قرآن مجید کی توہین کرنے والے مجرم کو ملک بدر کرنے کی منظوری دے دی
حوزہ/ سویڈن کی ایک عدالت نے مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کے الزام میں ایک عراقی شہری کو ملک بدر کرنے کے انتظامیہ کے فیصلے کو منظور کر لیا ہے۔
-
مسلم ممالک عالمی برادری کے سامنے قرآن کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کریں
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کریں کہ وہ مسلمانوں کی مقدس ہستیوں اور قرآن مجید کی توہین کو جرم قرار دیں اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو۔
-
ورلڈ کونسل آف چرچز کے سیکرٹری جنرل نے قرآن پاک کی توہین کی مذمت کی
حوزہ/ قرآن کریم کی مسلسل توہین کے تناظر میں اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی ایمانی پور نے میں دنیا کے مختلف مذاہب کے رہنماؤں کے نام ایک خط میں قرآن کریم کی مسلسل توہین کے متعلق رہبر معظم کے بیان کو بھیجا۔
-
ایرانی صدر کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب:
قرآن کی تعلیمات کو مٹایا نہیں جا سکتا/عالمی امریکنائزیشن کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے
حوزہ/ 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام رئیسی نے ایک بہت اہم بات کہی کہ عالمی امریکنائزیشن کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے، اللہ کے کلام کو جلانے کا یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے لیکن قرآن کی تعلیمات کو مٹایا نہیں جا سکتا جو انسانی معاشرے کو نجات دیتی ہے۔
-
مسلم ممالک اسلام دشمن قوتوں کے خلاف واضح موقف اختیار کریں: سربراہ تحریک انصار اللہ
حوزہ/ یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام بالخصوص قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف واضح موقف اختیار کریں۔
-
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا کے نام ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم المقدسہ کے سربراہ کا خط
حوزہ/مقدسات اسلامی کی مسلسل توہین کے بعد ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم المقدسہ کے سربراہ نے دنیائے کیتھولک کے رہنما کو خط لکھا۔
-
وینزویلا کے صدر مادورو قرآن پاک کی بے حرمتی پر ناراض
حوزہ/ یورپ میں مسلمانوں قرآن مجید کی توہین پر مغربی ممالک کی پالیسیوں سے مادورو نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
-
قرآن کریم کی بےحرمتی پر آیت اللہ سبحانی کا بیان:
بزرگان دین قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف شجاعت مندانہ موقف اختیار کریں
حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے پلیس کی حمایت میں قرآن کریم کی مسلسل بے حرمتی کے خلاف کہا: بڑے ہی افسوس کا مقام ہے کہ پوری دنیا سے قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف اس قدر مذمت اور رد عمل پر بھی یہ گھنونا کام ابھی بھی جاری و ساری ہے۔
-
توہین قرآن پر پابندی عائد کرنے سے آزادی اظہار رائے کا حق پامال نہیں ہوتا: ڈنمارک
حوزہ/ ڈنمارک کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ مقدس کتابوں کی بے حرمتی پر پابندی اظہار رائے کی آزادی کو محدود نہیں کرتی۔
-
سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری
حوزہ/ گزشتہ روز ڈنمارک میں ایک انتہا پسند گروپ اور سویڈن میں ایک خاتون نے قرآن پاک کو نذر آتش کر دیا۔
-
آیت اللہ نوری ہمدانی:
اسلامی ممالک کو جلد از جلد ’’توہین قرآن‘‘ سے نمٹنے کے لیے کوئی سنجیدہ فیصلہ کرنا ہوگا
حوزہ/ حضرت آیت العظمیٰ اللہ نوری ہمدانی نے اپنے ایک پیغام میں قرآن کریم کی مسلسل بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی نظام کے ذمہ داروں کو اس افسوسناک فعل کی روک تھام کے لیے جلدی کوئی موثر قدم اٹھانا چاہئے۔
-
موساد کے جاسوس نے دو ارب مسلمانوں کے عقائد کی توہین کی: سید حسن نصر اللہ
حوزہ/ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس سروس ’’موساد‘‘ کے جاسوسوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔
-
پوپ فرانسس کا قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج
حوزہ/ عیسائیوں کے بزرگ مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت عمل ہے۔
-
سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کی ایک بار پھر کوشش: ترک نیوز ایجنسی انادولو
حوزہ/ ایک ترک خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ سویڈن کی ایک بڑی مسجد اور اسٹاک ہوم میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے نئے اجازت نامے کی درخواست دی گئی ہے۔
-
اسلامی تعاون تنظیم کا اہم اجلاس، قرآن کی توہین کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
حوزہ/ اسلامی تعاون تنظیم نے اس تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس میں سویڈش حکام کےبار بار قرآن پاک کی توہین کی اجازت جاری کرنے کے سلسلے میں افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ۔
-
مولانا شاہد اعظمی:
تقدسات امام حسین (ع) کی بے حرمتی کرنا یزیدی کردار اور حیوان صفت انسان کی علامت ہے
حوزہ / مولانا شاہد اعظمی نے کہا: تقدسات امام حسین علیہ السلام کی بے حرمتی کرنا یزیدی کردار اور حیوان صفت انسان کی علامت ہے۔
-
سویڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کی بے حرمتی
حوزہ/ چند گھنٹے قبل سویڈش پارلیمنٹ کے سامنے ایک بار پھر قرآن کریم کی شان میں گستاخی کی گئی۔
-
ڈنمارک اور سویڈن مسلم ممالک کے سامنے تسلیم؛ قرآن جلانے کے خلاف قانون بنائیں گے
حوزہ/ آخرکار ڈنمارک نے مسلم ممالک کے مظاہروں اور دباؤ کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے نام آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدس کتابوں متون بالخصوص قرآن مجید کو نذر آتش کرنے والے مظاہروں پر پابندی لگانے کا قانون پاس کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے آیت اللہ سیستانی کے خط کا جواب دیا، قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت
حوزہ/ سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج میں عر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کر اس کی مذمت کی، اس کے جواب میں گوتریس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کی بھی سخت مذمت کی ہے۔
-
سويڈن اور ڈنمارک میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعات پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
حوزہ / ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کا آن لائن ہنگامی اجلاس پیر 31 جولائی کو منعقد ہو گا۔
-
کتاب خدا کی بے حرمتی کرنے والے ہوشیار ! اقوام متحدہ میں قرارداد منظور!
حوزہ/ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جس کے تحت مقدس کتابوں کی بے حرمتی اور بے حرمتی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
-
دنیا کے تمام مسلمان سویڈن اور ڈنمارک کے سامان کا بائکاٹ کریں: الازہر مصر
حوزہ/ جامعۃ الازہر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دنیا کے تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ سویڈن اور ڈنمارک میں تیار ہونے والی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔
-
مقدسات کی توہین، اقوام متحدہ کے قانون کی صریحاً لاف ورزی ہے: سید عمار حکیم
حوزہ/ سید عمار حکیم نے سویڈن کے بعد ڈنمارک میں ہونے والی قرآن کریم کی بے حرمتی پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بے حرمتی
حوزہ/ یورپ میں مقدسات اسلامی کی توہین کے جاری ہے، اسی تسلسل میں ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں آج عراقی سفارت خانے کے سامنے ایک بار پھر کلام اللہ کو نذر آتش کیا گیا۔
-
قرآن مجید کی بے حرمتی پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے: ایرانی وزیر خارجہ
حوزہ/ ایران کے وزیر خارجہ نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس مسئلے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس
حوزہ/ قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی پر جوابی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔