جمعرات 26 دسمبر 2024 - 11:09
اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد الاقصی کی حرمت پامال کی

حوزہ/ اسرائیلی آبادکاروں نے پولیس کی حمایت میں مسجد الاقصی پر دھاوا بولتے ہوئے اس کے احاطے میں تلمودی رسومات ادا کیں، جو اس مقدس مقام کی حرمت کی صریح خلاف ورزی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی آبادکاروں نے پولیس کی حمایت میں مسجد الاقصی پر دھاوا بولتے ہوئے اس کے احاطے میں تلمودی رسومات ادا کیں، جو اس مقدس مقام کی حرمت کی صریح خلاف ورزی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، درجنوں اسرائیلی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسجد الاقصی کے صحن میں اشتعال انگیز دورے کیے اور تلمودی رسومات ادا کیں۔ یہ اقدام ان فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے جو اس مقام کو صرف نماز کے لیے مخصوص سمجھتے ہیں۔

خبر رساں ادارے وفا نے رپورٹ کیا کہ جنگ کے آغاز سے ہی اسرائیلی فورسز نے مسجد الاقصی کے دروازوں اور قدیم شہر کے داخلی راستوں پر اپنی سختیاں مزید بڑھا دی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha