حوزہ نیوز ایجنسی کردستان کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے مدرسہ علمیہ امام باقر علیہ السلام کامیاران کے مدیر حجتالاسلام سید جلال حسینی نے یورپی ممالک میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی اور کہا: انسانی اور شرعی اصولوں کے مطابق تمام ادیانِ الہی کے مقدسات کی توہین ایک قبیح فعل اور سنگین گناہ ہے۔
انہوں نے کہا: آج دنیا خاص طور پر مغربی ممالک میں اخلاقیات اور روحانی اقدار کی کمزوری کے باعث ادیانِ الہی بالخصوص اسلام اور قرآن کی توہین کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔
مدرسہ علمیہ امام باقر علیہ السلام کامیاران کے مدیر نے مغربی ممالک میں دین دشمن عناصر کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا: افسوس کہ حالیہ دنوں میں کچھ بے دین اور بیمار ذہن رکھنے والے افراد نے ایک بار پھر قرآن کو نذرِ آتش کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جو انسانیت کی ہدایت کے لیے نازل ہوا، اور اس کی توہین نے عالمِ اسلام میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: بلاشبہ، اللہ تعالیٰ ان گستاخیوں کو بے جواب نہیں چھوڑے گا اور ایسے افراد کے لیے دنیا و آخرت میں سخت ترین اور دردناک ترین انجام مقدر ہو گا۔
آپ کا تبصرہ