۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
نامه رئیس دانشگاه ادیان و مذاهب به رهبر کاتولیک‌های جهان

حوزہ/مقدسات اسلامی کی مسلسل توہین کے بعد ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم المقدسہ کے سربراہ نے دنیائے کیتھولک کے رہنما کو خط لکھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی ممالک میں قرآن پاک کی مسلسل توہین پر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب نے پوپ فرانسس کے نام ایک خط میں عالمی کیتھولک رہنما سے کہا کہ وہ مغربی ممالک کے حکام کو نصیحت کریں اور کہیں کہ وہ اس طرح کے گھنونی حرکتوں سے پرہیز کریں۔

ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ کی طرف سے پوپ فرانسس کو لکھے گئے خط کا مکمل متن حسب ذیل ہے:

کیتھولک چرچ کے رہنماعزت مآب، پوپ فرانسس

براہ کرم میری نیک تمنائیں قبول کریں

ہماری جانب سے سلام قبول فرمائیں

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کیتھولک چرچ میں آپ کی قیادت میں دوسرے آسمانی مذاہب بالخصوص اسلام کے تئیں کافی احترام دیکھنے کو ملا، یہی وجہ ہے کہ دینداروں اور مذہبی افراد میں امیدوں کی ایک نئی کرن پیدا ہو گئی ہے، قرآن پاک کی توہین کی مذمت میں آپ کے اقدام نے انسان کے اندر اور امیدوں کو جلا بخشی ہے۔

حضور آپ تو بخوبی جانتے ہیں کہ لوگو کے مذہب اور دینداری کو کمزور کرنے کے لئے پہلا قدم یہ ہے کہ مقدسات دین کو پامال کر دیا جائے، آج جو کچھ مغربی ممالک میں آزادی اظہار رائے کے پرچم تلے ہو رہا ہے وہ مقدسات اسلامی کی بے حرمتی جیسا گھنونا فعل ہے، جس کروڑوں اور اربوں مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں، ان کو تکلیف پہنچی ہے جو قرآن سے محبت کرتے ہیں اور قرآن پر عقیدہ رکھتے ہیں، ساتھ ہی حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام اور ان کی ماں حضرت مریم (س) اور رسولوں کی تعظیم کرتے ہیں اور عیسائیوں کو بے حیائی سے پاک سمجھتے ہیں، اور انہیں مسلمانوں کے قریب ترین ایمان رکھنے والا سمجھتے ہیں۔

اس یقین کے ساتھ کہ یہ بے حرمتی کسی بھی آزاد انسان کے لیے قابل قبول نہیں ہے، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس حکمت اور فیاضی کی بنیاد پر جو ہمیں آپ میں نظر آتی ہے، مغربی ممالک کے حکام کو نصیحت کریں اور کہیں کہ وہ اس طرح کے گھنونی حرکتوں سے پرہیز کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .