حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کیتھولک مسیحوں کے رہنما پاپ فرانسس نے اپنے ٹوئیٹر کے پیج پر بغداد کے حالیہ پرتشدد واقعات پر اپنا ردّعمل ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئیٹر کے پیج پر لکھا ہے کہ "میں عراق میں گذشتہ دنوں میں پرتشدد واقعات پر پریشان ہوں اور ہم سب کو ملتِ عراق کے لئے دعا کرنی چاہئے"۔
پاپ فرانسس نے کہا: عراق میں موجوہ مشکلات کا راہِ حل باہمی گفتگو اور بھائی چارے میں ہے اور مطلوبہ اہداف تک پہنچنے کا راستہ بھی یہی ہے۔