۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
الشيخ الخزعلي

حوزہ/ اہل الحق پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے عراق میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اختلافات کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے زائرینِ اربعین حسینی کی خدمت کے لئے مشترکہ موکب کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اہل الحق پارٹی کے سیکرٹری جنرل شیخ قیس خز علی نے عراق میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اختلافات کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے زائرینِ اربعین حسینی کی خدمت کے لئے مشترکہ موکب کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات اور مجتہدین عظام کی سفارشات کے تناظر میں اخوت اور محبت کی فضاء قائم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ "حب الحسین (ع) یجمعنا".

شیخ الخزعلی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جب ہم امام حسین علیہ السلام کی مصیبتوں کو یاد کرتے ہیں تو تمام پریشانیاں اور مصیبتیں آسان ہو جاتی ہیں، مزید کہا کہ مشترکہ موکب کا قیام اور امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کرنے کے لئے اختلافات کو بالائے طاق رکھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .