۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
اربعین اجلاس

حوزہ/ اربعین حسینی (ع) کے حوالے سے بعثہ مقام معظم رہبری, جامعہ روحانیت بلتستان اورسازمان تبلیغات اسلامی کے مسئولین کا ایک مشترکہ اجلاس دفتر نمائندہ ولی فقیہ حج وزیارات قم میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج دفتر نمائندہ ولی فقیہ حج وزیارت قم میں اربعین حسینی (ع) کے حوالے سے بعثہ مقام معظم رہبری, جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان اورسازمان تبلیغات اسلامی کے مسئولین کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

اس اجاس میں اربعین کے حوالے تفصیلی گفتگو کی گئی، اس اجلاس میں جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری اور نائب صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجۃ الاسلام سید حامد علی شاہ بھی شریک تھے۔

اس اجلاس میں اربعین کے موقع پر زائرین کی رہنمائی اور تبلیغ کے حوالے سے ایران کے مختلف شہروں, باڈرز اور شہر مقدس قم میں مبلغین کی ضرورت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر معظم کی ثقافتی کمیٹی بعثہ کے ذمہ دار حجۃ الاسلام عسکری نے زور دیا کہ جہاں جہاں مبلغین کی ضروت ہے جلد سے جلد وہاں مبلغین کو بھیجے جانے کا سلسلہ شروع کیاجائے تاکہ زائرین کی صحیح طریقے سے رہنمائی اور زائرین کی در پیش مشکلات کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .