۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
موکب جامعہ روحانیت بلتستان

حوزہ/جامعۂ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سےاربعین حسینی(ع) کے سلسلے میں تبلیغی فرائض سرانجام دینے کے لئے مبلغین کا پہلا گروپ ریمدان  اور ایرانشھر کیلئے روانہ ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعۂ روحانیت بلتستان کے مطابق جامعۂ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سےاربعین حسینی علیہ السلام کے سلسلے میں تبلیغی فرائض سرانجام دینے کے لئے مبلغین کا پہلا گروپ ریمدان اور ایرانشھر کیلئے روانہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ مبلغین ایران کے ریمدان بارڈر اور ایرانشہر میں پاکستانی زائرین کی رہنمائی اور تبلیغی فرائض سرانجام دیں گے۔

جامعۂ روحانیت کے میڈیا انچارج احمد علی جواہری کا کہنا تھا کہ اربعین حسینی علیہ السلام کے موقع پر پاکستان سے تشریف لانے والے زائرین کی راہنمائی اور دیگر مشکلات کے حل اور تبلیغی فرائض سرانجام دینے کے لئے مبلغین کو بھیجا گیا ہے اور اس سے پہلے بھی جامعۂ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے نجف اور کربلا کے راستے میں موکب لگایا گیا تھا جس میں خادمین دن رات زائرین امام حسین علیہ السلام کے لئے مادی اور معنوی بہترین خدمات فراہم کرتے رہے ہیں اور اس سال بھی پول نمبر477 پر گذشتہ سالوں کی طرح ان شاءاللہ تعالی زائرین کی مادی اور معنوی خدمات کےلئے دن رات جامعۂ روحانیت بلتستان پاکستان کی ٹیم حاضر روانہ ہو گی اور قم المقدسہ میں بھی جامعۂ روحانیت بلتستان پاکستان کو زائرین کی خدمت کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہنے کی سعادت حاصل رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .