حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان کے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ قاسم امینی النجفی کافی طویل علالت کے بعد مظفرآباد کشمیر میں انتقال کر گئے۔
مولانا مرحوم ائیر پورٹ ایریا مظفر آباد کشمیر میں کئی سالوں سے علوم محمد و آل محمد کی نشر و اشاعت اور امام جمعہ و الجماعت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق،مرحوم و مغفور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ قاسم امینی النجفی کے جسد خاکی کو کشمیر سے انکے آبائی وطن لے جایا جارہا ہے جہاں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔