۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
جامعۃ الکوثر میں ورلڈ فیڈریشن کے وفد کی آمد

حوزہ / گزشتہ دنوں ورلڈ فیڈریشن کے اعلی سطحی وفد نے جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ دنوں ورلڈ فیڈریشن کے اعلی سطحی وفد نے جامعۃالکوثر اسلام آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر جامعۃ الکوثر کے فاضل و نامور خطباء اور پی ایچ ڈی اسکالرز کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تصاویر دیکھیں: جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ورلڈ فیڈریشن کے وفد کی آمد و استقبالیہ تقریب

اس تقریب کا آغاز جامعہ کے فاضل طالبعلم حافظ آکاش حیدر باقری نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس مرحلے پر ایام عزاء کے دوران وطن عزیز پاکستان کے طول و عرض میں واقع مرکزی مقامات پر مجالس عزاء سے خطاب کرنے والے نوجوان خطباء حضرات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ جامعۃ الکوثر کے فاضل پی ایچ ڈی اسکالرز نے اپنے علمی سفر اور اپنی مادر علمی جامعۃ الکوثر کی فیوض و برکات سے مہمانان گرامی کو آگاہ کیا۔

تقریب کے آخر میں ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے مہمان گرامی محترم جناب صفدر جعفر صاحب اور محترم جناب مولانا شیخ نادر جعفر صاحب نے خطاب کیا اور جامعۃ الکوثر کی شاندار علمی و روحانی خدمات پر شیخ الجامعہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

یاد رہے کہ اس تقریب استقبالیہ کی نقابت کے فرائض جامعۃالکوثر کے فاضل نامور خطیب مولانا سفیر سجاد نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دئیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .