حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/جامعۃ الکوثر میں سالانہ بنیاد پر جاری سلسلہ عزاداری کی روایات کو قائم رکھتے ہوئے امسال بھی عشرہ محرم الحرام کی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مومنین و مومنات ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔ چنانچہ ہر روز نماز مغربین کے بعد تلاوت قرآن مجید سے مجلس کا آغاز ہوتا ہے اور سوز و سلام کے بعد علامہ شیخ انور علی نجفی خطاب کرتے ہیں۔
جامعتہ الکوثر میں روز عاشور بعد از نماز ظہرین مجلس عزاء برپا ہوتی ہے جس میں راولپنڈی و اسلام آباد کے تین ہزار سے زائد مومنین و مومنات شرکت کرتے ہیں۔اس موقع پر فاقہ شکنی کا خصوصی اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔
زیارت عاشور مراسم عزاء کا ایک اہم حصہ ہے چنانچہ روز عاشور جامعتہ الکوثر میں زیارت عاشور کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے اور اس رقت آمیز موقع پر ہزاروں مومنین و مومنات اشکبار آنکھوں کے ساتھ زیارت عاشور کی تلاوت کرتے ہیں ۔