حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کی جانب سے قم المقدسہ میں عاشورا کی مناسبت سے ۵محرم الحرام سے ١٢محرم الحرام تک ٨روزہ مجالس عزاء و ماتمداری کا انعقاد کیا گیا۔ جسے عالیجناب حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد عادل مہدوی نے "زیارت عاشورا" کے عنوان سے خطاب کیا۔
خطیب محترم نے ٨دن بہترین اور علمی انداز میں زیارت عاشورا کے تعلق سے مفصل روشنی ڈالی جسمیں؛ اعتقادی، عرفانی، منطقی،عملی ،اخلاقی ،تاریخی اور ادبی معارف کو حاضرین کی خدمت میں بیان کیا۔ مسلسل ۸ روز تک بعد از مجلس،نوحہ و سینہ زنی اور اس کے بعد نیاز حسینی کا اہتمام کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ