۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قم المقدس، دارالقرآن امام رضا ( ع ) میں "عشره مجالس" منعقد

حوزہ/ قم المقدس میں دارالقرآن امام رضا علیہ السلام میں ١ محرم الحرام سے ١٠ محرم الحرام تک عشره مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کو حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید مظہر عباس (قم) نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدس میں دارالقرآن امام رضا علیہ السلام میں ١ محرم الحرام سے ١٠ محرم الحرام تک "اردو زبان" عشره مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کو حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید مظہر عباس (قم) نے خطاب کیا۔جس۔مولانا نے "رہبران الہی" کے عنوان سے گفتگو کی اور احکام و سنت ہم کس سے حاصل کریں اس پر روشنی ڈالی۔

مؤسسہ کے صدر جناب سید محمد رضوان رضوی کے مطابق یہ عشرہ محرم کا پہلا سال تھا، اسکو فرات میڈیا کے چینل سے لائو نشر بھی کیا گیا انہوں نے بتایا اس عشرہ میں محکمہ صحت کی طرف سے دی گئ ہدایات کا خاص خیال رکھا گیا۔اور انشاءاللہ مجالس اور دیگر مناسبتوں پر اسطرح کے پروگرام کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مولانا سید محمد رضوان رضوی نے جناب مولانا سید حسین رضوی پونہ، مولانا رضوان حیدر،  مولانا غازی عباس زیدی اور جناب جواد رضوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بارگاہ شہزادی کونین سلام علیہا میں انکے تعاون کی قبولیت کے دعا گو ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .