۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
نریندر مودی

حوزہ/ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے یومِ عاشورہ کے موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین(ع) کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے نے یومِ عاشورہ کے موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ امام حسین(ع) کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا کہا کہ حضرت امام حسین(ع) کی قربانی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ سچ اور انصاف سے بڑھ کر زند گی کا کوئی مقصد نہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے تاکید کی کہ حضرت امام حسین(ع) باطل کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے اور حق وانصاف کی خاطر لڑتے ہوئے جام شہادت حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مساوات اور حق کے لئے ان کی قربانی کئی لوگوں کو تقویت بخشتی ہے۔

واضح رہے کہ محرم الحرام سن ۶۰ ھجری کی دسویں کو نواسئہ رسول خصرت امام حسین(ع) نے سچ اور حق کے لئے اپنی جان جان قربان کردی تھی۔ اسلامی تاریخ میں آج کے دن کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .