۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
رضا انڈین اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن

حوزہ/ مشہد المقدس کے عزاخانہ انصار الحجہ میں محرم کی چاند رات سے ۱۲ محرم الحرام تک عشره مجالس منعقد ہوا جس کو حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید نجیب الحسن زیدی (قم) نے خطاب فرمایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مشہد المقدس کے عزاخانہ انصار الحجہ میں محرم کی چاند رات سے ۱۲ محرم الحرام تک عشره مجالس منعقد ہوا جس کو حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید نجیب الحسن زیدی (قم) نے خطاب فرمایا، مولانا نے "کربلا اور وقت کے تقاضے" کے عنوان سے گفتگو کی اور مقصد قیام امام حسین پر روشنی ڈالی۔

آرگنائزیشن کے صدر مولانا نقی عباس رضوی کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی عشره محرم بپا کیا گیا،انہوں نے بتایا اس مرکزی عشرہ میں محکمہ صحت کی طرف سے دی گئ ہدایات کا خاص خیال رکھا گیا۔

صدر رضا انڈین اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن نے یہ بھی بتایا کہ کووڈ ۱۹ کے سبب بحرانی حالات میں آرگنائزیشن کا قائم کردہ نو محرم کا مرکزی جلوس اصول صحت کی پابندی کے ساتھ برآمد ہوا۔

واضح رہے کہ یہ جلوس المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبے مدرسہ تکمیلی سے برآمد ہوتا ہے اور شاہراہوں سے گزرتا ہوا حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن انقلاب میں اختتام پذیر ہوتا ہے جلوس عزا میں ہندوستانی طلاب کے علاوه مختلف ممالک کے طلاب، جامعہ المصطفی کے مسئولین اور زائرین شرکت کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .