۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
توقّعات أوّل أيّام شهر رمضان المبارك بحسب مكتب السيّد السيستاني

حوزہ/ آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی توقعات کے مطابق بروز اتوار (29 شعبان 1443هـ) بمطابق (2 اپریل 2022ء) کو غروب آفتاب کے وقت 6 بج کر 22منٹ پر ماہ رمضان کے چاند کا نجف میں دیکھائی دینے کا امکان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی توقعات کے مطابق بروز اتوار (29 شعبان 1443هـ) بمطابق (2 اپریل 2022ء) کو غروب آفتاب کے وقت 6 بج کر 22منٹ پر ماہ رمضان کے چاند کا نجف میں دیکھائی دینے کا امکان ہے۔

چاند کی تاریخوں کے شیڈول کے مطابق چاند کا روشن حصہ یعنی کہ ہلال پورے چاند کا صرف 1.71 فیصد ہو گا اور افق سے اس کی بلندی 14.6 ڈگری ہو گی تو چاند کو آسمان پر واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ یہ توقع اعلی دینی قیادت کی رائے شمار نہیں ہوتی بلکہ یہ صرف ایک توقع ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .