۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر / استهلال ماه شوال در رصدخانه امام علی (ع) روستای ویریچ

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی سے رابطہ ہوا، انہوں نے فرمایا کہ روئت ہلال کے تعلق سے قابل اعتماد شواہد موصول ہوئے ہیں۔لہذا آج مورخہ 13 مئی 2021 بروز جمعرات یکم شوال اور عید ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی سے رابطہ ہوا، انہوں نے فرمایا کہ روئت ہلال کے تعلق سے قابل اعتماد شواہد موصول ہوئے ہیں۔لہذا آج مورخہ 13 مئی 2021 بروز جمعرات یکم شوال اور عید ہے۔

دوسری جانب مرکزی روئت ہلال کمیٹی نے آج بروز جمعرات 13 مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس، اسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں وزارت سائنس، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

پشاورمیں چیئرمین زونل کمیٹی مولانا احسان الحق کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال، جب کہ کراچی میں زونل کمیٹی کا اجلاس محکمئہ موسمیات کے دفتر میں ہوا، کراچی میں کوئی شہادت موصول نہ ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی حافظ محمد سلفی نے کی، جب کہ اجلاس میں قاری نظیر احمد نعیمی، قاری محمد اقبال،مولانا صابر بھی شریک ہوئے۔

اس سےقبل محکمئہ موسمیات نے کہا تھا کہ چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ ہو تب ہی اسے دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ نہیں ہے، محکمئہ موسمیات کے مطابق مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، تاہم ماہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر ایک منٹ پر ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای کے نزدیک اسلامی جمہوریہ ایران میں بدھ 12 مئی 2021 کو ماہ شوال کا چاند ثابت ہو گيا ہے۔ بنابریں جمعرات 13 مئی 2021 کو پہلی شوال اور عید فطر ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .