۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
محمد محفوظ مشہدی

حوزہ/ مرکزی صدر جے یو پی سواد اعظم نے کہا کہ عرب بادشاہوں کے مفادات او آئی سی کے دو ٹوک موقف اختیار کرنے میں رکاوٹ ہیں،39 اسلامی ممالک کا عسکری اتحاد مسجد الاقصیٰ کی آزادی کیلئے فوجی دستے بھجوائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی ، سیکرٹری جنرل پیراقبال شاہ،اور صوبائی صدر پنجاب واجد علی گیلانی نے کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ مسلمانوں کی ہے ۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے قبضے کو امت مسلمہ نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتے توفلسطین کی آزادی بہت پہلے ہو چکی ہوتی مگر افسوس عرب بادشاہوں کے مفادات او آئی سی کے دو ٹوک موقف اختیار کرنے میں رکاوٹ ہیں۔بے حمیتی کی بات تو یہ ہے کہ کئی مسلم ممالک ناجائز ریاست اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں ۔اب ان کی طرف سے محض مذمتی بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ،انہیں اپنے فیصلوں پر دستبردار ہوجانا چاہیے۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے 1948ءمیں اسرائیل کو ناجائز ریاست قراردے کر تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اور پاکستان اپنے روایتی موقف پر ڈٹ کر کھڑا ہے۔

مشترکہ بیان میں جے یو پی کے رہنماوں نے سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے39 اسلامی ممالک کے عسکری اتحاد کو مسجد الاقصیٰ کی آزادی کیلئے فوجی دستے بھجوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج سرزمین انبیاءکی حفاظت نہ کی توتاریخ معاف نہیں کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .