۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سند ھ کے صدر نے کہا کہ باعث شرم اور ڈوب مرنے کا مقام تو یہ ہے کہ کسی مسلم ملک نے بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت نہیں کی، مسلم حکمران کسی بھی غیرت مندانہ اظہار کی جرات سے عاری ہیں ۔ 72 سالوں سے فلسطینیوں کو خود اپنی ہی سرزمین پر مہاجر بنا دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سند ھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے مقبو ضہ بیت المقدس میں اسرائیلی افواج کی در ندگی پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ رسول خدا کی سیرت طیبہ اور تعلیمات قرآنی کے مطابق تمام انسان برابر ہیں برتری کا مقام صرف تقوی ٰہے کسی گورے کو کالے پر برتری حاصل نہیں لیکن مغربی دنیا مسلمانوں کو تو شاید انسان بھی نہیں سمجھتی کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں میں سے کسی نے آج تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں کیا اور اسرائیل کی مظالم کی حمایت کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باعث شرم اور ڈوب مرنے کا مقام تو یہ ہے کہ کسی مسلم ملک نے بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت نہیں کی فلسطین پر مسلم ممالک کی مجرمانہ خاموشی شرمنا ک ہے اوآئی سی کے رکن ممالک کو سب سے زیادہ احتجاج کرنا چائیے تھا مگر بزدلی کی تصویر بنے یہ مسلم حکمران کسی بھی غیرت مندانہ اظہار کی جرات سے عاری ہیں۔

مزید کہا کہ 72سالوں سے فلسطینیوں کو خود اپنی ہی سرزمین پر مہاجر بنا دیا گیا ہے ناجائز صیہونی ریاست مسلمانوں کو بے گھر کرکے تشکیل دی گئی جبکہ اسرائیل کو تحفظ دینے میں جہاں امریکہ کی خباثتیں شامل ہیں وہیں عرب ممالک کی کھلی حمایت بھی ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .