حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/پاکستان کے معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ مسجد اقصی میں دہشت گردی پر انسانی حقوق کے چمپیئن اب کہا ہیں مسئلہ فلسطین دنیا کا سلگتا ہوا مسئلہ ہے اقوام متحدہ اپنی منافقت چھوڑ کراسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے کیوں کہ فلسطین میں قیام امن کے بغیر دنیا میں امن و استحکام کا قیام نا ممکن ہے اسرائیل نے ظلم و ستم کی انتہاء کی ہوئی ہے مگر افسوس کہ اقوام متحدہ نے فلسطین کے مسئلے پر ہمیشہ دوغلے پن کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ افسوس تو اس بات کا ہے کہ نام نہاد او آئی سی بالخصوص عرب حکمران خاموش تماشائی بنے رہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا اسی فرمان پر عمل کرتے ہوئے ملت پاکستان اعلان کرتی ہے کہ فلسطین کی آزادی تک جدوجہد و مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔
آخر میں کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے فلسطینیوں کی ان کے گھروں سے بے دخلی اورانبیاء کی زمین پر قبضے، فلسطینی عوام پر مسلسل مظالم کے پہاڑ توڑنا،خواتین کی بے حرمتی، قید و بند کی تکالیف اور تسلسل کے ساتھ ڈھائے جانے والے مظالم پر انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی معنی خیز ہے ۔