حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ الکوثر اسلام آباد کے ادارے البلاغ المبین کی جانب سے اشاعتی سلسلے کی ایک خصوصی پیشکش علامہ سید مرتضی عسکری رحمۃ اللہ علیہ کے رشحات قلم سے تین جلدوں پر مشتمل شہر آفاق کتاب "معالم المدرستين" تین جلدوں مشتمل اس شہرہ آفاق کتاب کے اردو نسخے "اسلام کے دو مکاتب فکر کا تقابلی جائزہ" جسکے مترجم علامہ محمد علی توحیدی ہیں کے زیر عنوان و زیور طباعت سے آراستہ ہوکر قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔
اشاعت دین اسلام اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے سر گرم عمل مایہ ناز اشاعتی ادارے” البلاغ المبين“ کی خصوصی پیشکش اُمت مسلمہ میں اخوت و محبت کے فروغ کا نسخہ کیمیا ممتاز عالم دین ، نامور محقق و مورخ علامہ سید مرتضیٰ عسکری کے رشحات قلم سے تین جلدوں پر مشتمل شہرہ آفاق کتاب
”معالم المدرستین “
تاریخ اسلام آج تک نوحہ کناں ہے کہ بعد از رحلت رسول گرامی ﷺ حقائق کو جھٹلانے ، حقیقی وارثان اسلام کی قدرو منزلت گھٹانے ا ور ہوس و اقتدار کے تابع اذہان نے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کے لیے کیا کچھ نہیں کیا ایسے میں ایک طرف تو وارثان رسول گرامی ﷺ کو سازشوں کے ذریعے گھروں تک محدود کر دیا گیا جبکہ دوسری جانب زبان و بیان کی اندھیر نگری مچا کر حقائق سے روگردان من گھڑت احادیث و روایات کی فراوانی ، فرضی کرداروں کی تخلیق اور اُن سے منسوب خود ساختہ کہانی کے زریعے لوگوں کے سامنے دین اسلام کی وہ تصویر کشی کی گئی کہ جس کے سبب نافقط اُمت مسلمہ تفرقوں میں بٹ گئی بلکہ غیر مسلموں کے نزدیک بھی مسلمانیت ہدفِ تنقید قرار پائی اور تاریخ اسلام کا ورق ورق خون آلود ہو گیا۔
برصغیر پاک و ہند میں مذاہب اسلامی کا تقابلی جائزے کے رائج الوقت ذریعہ مناظرہ ہے اور مناظرانہ تحریروں کے زریعے ہر فریق اپنی حقانیت ثابت کرنے کے در پےہے ایسے میں ضرورت اس امر کی تھی کہ رحلت حضرت رسول گرامی ﷺ تا امروز مستند ترین احادیث و روایات اور حالات و واقعات کو معتبر ترین حوالہ جات کے ذریعے تمام مکاتب اسلام کے منابع میں ڈھونڈ ا جائے اور دیانت وصداقت کے ساتھ ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو اہمیت دیتے ہوئے حقائق کا کھوج لگایا جائے۔
بحمد اللہ زیر نظر کتاب ”معالم المدرستین“ اپنی خصائص کی حامل کتاب ہے جسے ممتاز عالم دین اور کہنہ مشق مترجم علامہ محمد علی توحیدی نے اُردو کے قالب میں ڈھالا ہے پس تین جلدوں پر مشتمل اس شہرہ آفاق کتاب کے اُردو نسخے اسلام کے دو بڑے مکاتب فکر کا تقابلی جائزہ کے زیر عنوان زیور طباعت سے آراستہ ہو کر آپ کی دست بوسی کے منتظر ہیں۔ یقین کیجیے ۔ یہ کتاب آپ کو تاریخ اسلام کے موضوع پر میسر دیگر کتابوں سے یکسر بے نیاز کر دے گی۔