۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان

حوزہ/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری برادر عاطف مہدی سیال نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے 16 مئی کو یوم مردہ باد آمریکا و اسرائیل کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری برادر عاطف مہدی سیال نے اپنے بیان میں کہا کہ جمع کے روز سے اسرائیل فورسز کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں اور مسجد اقصیٰ پر فائرنگ اور بمباری کی جارہی ہے جس سے کافی تعداد میں مظلوم فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اسرائیل کے اس عمل سے واضع ثابت ہو چکا ہے کہ وہ بوکھلائٹ کا شکار ہو چکا ہے اور اسے اپنا وجود ختم ہوتے ہوے دیکہائی دے رہا ہے۔

16 مئی 1948 یہ وہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس دن اسرائیل وجود میں آیا تھا، لیکن ہم اب بہی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فکر پر باقی ہیں کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جیسے ہم کبہی تسلیم نہیں کریں گے،،
16 مئی کو شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی نے یوم مردہ باد آمریکا و اسرائیل کے طور پر منانے کا حکم دیا اسی حکم پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 16 مئی یوم مردہ باد آمریکا و اسرائیل کے طور پر منانے کا اعلان کرتی ہے، اسی دن کو اس وقت فلسطین میں جاری جارہیت کی مذمت اور مزاحمت میں اور اسرائیل کے ناپاک وجود کے خلاف مکمل سندھ میں احتجاجی ریلیاں اور سیمینارس منعقد کر کہ اعوانوں میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا وہ فکر یاد کروائیں گے۔

کارکنان تیار رہیں 16 مئی انتہائی جوش و خروش سے منائیں گے تا کہ اسرائیل اور پاکستان میں رہنے والے اسرائیل کے حامیوں کو انکی اوقات معلوم جائے، پاکستانی عوام کسی بہی صورت میں اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گی۔ اسرائیل بیت المقدس، مسجد اقصیٰ اور فلسطینی عوام پر حملے کرنا بند کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .