۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
فلسطین اور افغانستان میں مسلمانوں پر حملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنما ڈاکٹر عبدالحسین شاہ،  مولانا علی گوہر ایمانی، برادر نعیم قریشی و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ القدس مسلمان حکمرانوں کی ہمدردیاں جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے جن مسلم حکمرانوں کے دل میں اسلام کا درد ہے وہ قدس پر بے چین و بے قرار ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے فلسطین میں مسجد اقصیٰ اور مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور افغانستان میں سیدالشہداءؑ گرلز اسکول کابل میں امریکی عالمی دہشتگرد گروہ داعش کے ہاتھوں معصوم بچیوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل، امریکا اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے ۔شرکاء نے استکباری قوتوں کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنما ڈاکٹر عبدالحسین شاہ،  مولانا علی گوہر ایمانی، برادر نعیم قریشی و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ القدس مسلمان حکمرانوں کی ہمدردیاں جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے جن مسلم حکمرانوں کے دل میں اسلام کا درد ہے وہ قدس پر بے چین و بے قرار ہیں ۔

فلسطینی کاز کے خلاف دشمن سرگرم ہیں امریکہ ، اسرائیل ، ہندوستان اور ان کے دوست ممالک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں لیکن پاکستان کےعوام نظریہ اور اصولوں پر کاربند ہیں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مسترد کرچکے ہیں، اس معاملے پر مزیداستقامت کی ضرورت باقی ہے کسی بھی عرب یا دوسرے ممالک کے حکمرانوں کی اسرائیلی دوستانہ پالیسی کا پاکستان کی خارجہ پالیسی پر کوئی اثر نہیں ہونا چاہے پاکستان کی پالیسی وہی ہوگی جو قائد اعظم محمد علی جناح کی تھی، مزید کہا کہ افغانستان میں سیدالشھداء اسکول پر طالبان کی طرف سے حملے کی سخت لفظوں میں مذمت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .