بدھ 12 مئی 2021 - 07:50
بیت المقدس کی شدید بے حرمتی،اسرائیل نے مظالم کی انتہاء کردی، علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مظالم کی انتہاء کردی ہے، بیت المقدس کی شدید بے حرمتی کی گئی ہے۔ بچوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر فلسطینی عوام سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بیت المقدس پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مظالم کی انتہاء کردی ہے، بیت المقدس کی شدید بے حرمتی کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر فلسطینی عوام سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے صیہونی افواج کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مسجد اقصیٰ پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha