۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ شیعہ علماءکونسل کے صوبائی صدر نے کہا کہ اوآئی سی، عرب لیگ کا فلسطین اور بیت المقدس کی جدوجہد آزادی میں عملی کردار نظر نہیں آرہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ موجودہ دور امت مسلمہ کی بیداری کا زمانہ ہے مگر افسوس اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی اور عرب لیگ کا فلسطین اور بیت المقدس کی جدوجہد آزادی کے لیے کوئی عملی کردار نظر نہیں آرہا۔ یہ کاغذی تنظیمیں ثابت ہوئی ہیں جنہوں نے صرف بیان بازی کی ہے۔ عملی اقدامات نہیں اٹھائے ۔

جامعۃ النجف میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ فلسطینی مائیں بہنیں بیٹیاں مدد کے لیے پکار رہی ہیں مگر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے ساتھ ،مسلم حکمران نہ صرف سوئے ہوئے ہیں بلکہ عرب بادشاہتیں تو یہود و نصاریٰ کے پشتیبان بنے ہوئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو اپنی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی مالی، سفارتی اور عسکری مدد کرنی چاہیے۔ تاکہ وہ بیت المقدس کی آزادی کی جنگ لڑ سکیں ۔

شیعہ علماءکونسل کے صوبائی صدر نے کابل میں شیعہ ہزارہ کے علاقے میںسید الشہداءمدرسے میں تکفیری داعش گروہ کی طرف سے بچیوں کی شہادت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت افغانستان سے عراق اور شام سے داعش کا صفایا ہونے کے جرائتمندانہ اقدامات اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .