اتوار 19 نومبر 2023 - 11:00
فلسطین پر بدترین صہیونی جارحیت، ناصران فلسطین کے تحت حیدرآباد میں احتجاجی ریلی

حوزہ/ اپنے خطاب میں مولانا عرفان علی عرفانی، مولا بخش چانڈیو اور مولانا ناظم علی آزاد نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر دنیا کا دوہرا معیار ہے، بیت المقدس کی آزادی مزاحمت کے بغیر ممکن نہیں، امت مسلمہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین پر بدترین صہیونی جارحیت، بے گناہ مسلمانوں کی شہادت کے خلاف قدم گاہ اسٹیشن روڈ سے کوہ نور چوک تک ریلی اور مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر مولانا عرفان علی عرفانی، مولا بخش چانڈیو، مولانا ناظم علی آزاد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکہ اور برطانیہ کی ناجائز اولاد ہے جس نے فلسطین پر قبضہ کر رکھا ہے اور اپنے ناجائز وجود کو برقرار رکھنے کے لیے فلسطینی عوام کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر دنیا کا دوہرا معیار ہے، بیت المقدس کی آزادی مزاحمت کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .