۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی

حوزہ / دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان کی طرف اظہار یکجہتی شہداء فلسطین و پارا چنار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان کی طرف سے 17 نومبر 2023ء بروز جمعتہ المبارک اظہار یکجہتی شہداء فلسطین و پاراچنار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان کے مشہور خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی اور خادم کریمہ اہلبیت سلام اللہ علیہا سید ناصر عباس نقوی انقلابی اور قم المقدسہ کے دیگر علماء کرام نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔

مظلوم کی حمایت مومن و مسلمان کا عینی فریضہ اور انسانیت کا تقاضا ہے

تشکل شہید عارف الحسینیؒ کی سابقہ کابینہ کی حوصلہ افزائی اور علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی صاحب کے اعزاز میں انہیں لوح تقدیر و سپاس دی گئی۔

مسئول شعبہ خدمت زائرین دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدس جناب سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں اسرائیل نواز بیانیہ دینے والی خاتون کی مذمت کے ساتھ ساتھ پاراچنار کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اپنے خصوصی خطاب میں شہداء فلسطین و پارا چنار کے لئے فاتحہ خوانی کے بعد تمام عالم اسلام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: مظلوم کی حمایت ایک مومن و مسلمان کا عینی فریضہ اور انسانیت کا تقاضا ہے۔ چاہے مظلوم کافر ہو یا کسی مہذب قوم اسلام سے تعلق رکھتا ہو۔ تمام مسلم سربراہان کو فلسطین کے مسئلہ کو سنجیدہ لینے اور ان کی عملی طور پر مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

مظلوم کی حمایت مومن و مسلمان کا عینی فریضہ اور انسانیت کا تقاضا ہے

انہوں نے کہا: مسئلہ پارا چنار کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ریاست پاکستان سے پارا چنار کے مسئلہ کا ایک مستقل اور پائیدار حل نکالنے کا تقاضا کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خطابات کے بعد سوالات و جوابات کی نشست بھی اس پروگرام کا حصہ رہی۔ جس میں طلاب کرام اصفہان نے قیادت اور پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کے حوالے سے سوالات کیے جس کے علامہ صاحب نے مدلل و احسن طریقہ سے جواب دیے۔

مظلوم کی حمایت مومن و مسلمان کا عینی فریضہ اور انسانیت کا تقاضا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .