۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
کوئٹہ

حوزہ/ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطینی شہداء کے پاکیزہ لہو نے عالمی استکبار کی اسلام دشمنی اور عرب و مسلم حکمرانوں کی خیانت کو بے نقاب کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ میں فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے حوالے سے تصویری نمائش لگائی گئی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ڈویژنل صدر آئی ایس او کوئٹہ محمد ظاہر ہزارہ، مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ کے مدرس مولانا نور حسین اندرزگو نے تقریب سے خطاب کیا اور حمایت فلسطین دستخط مہم میں حصہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطینی شہداء کے پاکیزہ لہو نے عالمی استکبار کی اسلام دشمنی اور عرب و مسلم حکمرانوں کی خیانت کو بے نقاب کر دیا۔ شہدائے فلسطین خصوصاً معصوم بچوں کے مقدس خون نے اسرائیلی سفاکیت اور ظلم و ستم سے بھی پردہ اٹھا دیا۔یہ پاکیزہ خون خواب غفلت میں سوئی امت مسلمہ کو بیدار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اور پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت شرمناک حرکت ہے۔ عام انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن اور پاکستانی سیاستدانوں سے امریکی سفیر کی ملاقاتیں وطن عزیز پاکستان کے استقلال اور آزادی پر حملہ ہے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ امریکی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان سے نکال دیا جائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آغا سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ آج فلسطینی اپنی ہی سر زمین پر مظلوم اور بے بس ہیں جبکہ غاصب صہیونی ریاست کے مظالم نے فرعونی ظلم و بربریت کی یاد تازہ کر دی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .