۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
آئی ایس او پاکستان

حوزہ/ آئی ایس او پاکستان کراچی کے تحت، غاصب ریاست کی فلسطین پر جاری جارحیت کیخلاف شہر بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس او پاکستان کراچی کے ترجمان نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کی فلسطین پر جاری جارحیت کیخلاف شہر بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آئی ایس او کراچی کے تحت تین تلوار پر غاصب صہیونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

آئی ایس او کے مطابق، شہر کے اہم مقامات پر احتجاجات کا مقصد، عوامی آگاہی اور غاصب ریاست کے جنگی جرائم کیخلاف آواز بلند کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے غزہ میں جاری جنگی جرائم معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کے قتل عام کیخلاف تین تلوار کراچی پر منفرد احتجاجی مظاہرہ و عوامی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ منفرد احتجاجی مظاہرے میں ہر عمر کے افراد اور ہر جماعت کے طلبہ شریک ہوئے۔

آئی ایس او کراچی کے تحت تین تلوار پر غاصب صہیونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شرکائے احتجاج نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیلی و امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ سمیت فلسطین کی حمایت اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے غاصب صہیونی ریاست کیخلاف اور فلسطینی مقاومت کے حق میں نعرے بازی بھی کی، احتجاج کے دوران عوام کی آسانی کے لیے سڑکیں بند نہیں کیں گئیں۔

آئی ایس او کراچی کے تحت تین تلوار پر غاصب صہیونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر آئی ایس او کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ احتجاجات کا سلسلہ فلسطینی مقاومت کی فتح یعنی آپریشن طوفان الاقصیٰ کے اختتام اور غاصب صہیونی ریاست کی ہار تک مرحلہ وار شہر کے مختلف مقامات پر جاری رہے گا اور وہ دن دور نہیں کہ جب مسلمانان عالم بیت المقدس کی آزادی اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے اہم مقامات پر احتجاجات کا مقصد عوامی آگاہی اور غاصب ریاست کے جنگی جرائم کیخلاف آواز بلند کرنا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

آئی ایس او کراچی کے تحت تین تلوار پر غاصب صہیونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .