حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کے تحت شہر بھر میں سینکڑوں مقامات پر دورہ قرآن کا سلسلہ جاری ہے، جس میں کثیر تعداد میں خواتین قران کو ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ سمجھ کر پڑھ رہی ہیں۔ فہم القرآن کی ان محفلوں میں غزہ اور اہل فلسطین کیلئے خصوصی دعائیں اور قنوت نازلہ کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔
ناظمہ کراچی جاوداں فہیم نے قرآن مرکز نارتھ کراچی اور قرآن انسٹیٹیوٹ کے دورہ کے موقع پر کراچی کی خواتین سے اپیل کہ کہ وہ دل کھول کر فلسطین فنڈ میں حصہ ڈالیں، زکوۃ و صدقات اور نقدعطیات جمع کرائیں، تاکہ مستحق افراد کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت کا صیام پروجیکٹ بھی جاری ہے، جس میں راشن اور کھانے پینے کا سامان ضرورت مندوں کے گھروں میں پہنچایا جاتا ہے، الخدمت کے تحت ہمیشہ کی طرح اس سال بھی بیواؤں اور یتیم و باہمت بچوں کیلئے عید شاپنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔