۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 نئے قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 84 فلسطینی شہید ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے آج (اتوار) دوپہر ایک بیان میں فلسطینی شہداء کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے آج شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 8 بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 84 فلسطینی شہید اور 106 دیگر زخمی ہوئے ہیں، اس بیان کے مطابق فلسطینی شہداء کی تعداد 32 ہزار 226 اور زخمیوں کی تعداد 74 ہزار 518 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق ملبے تلے اب بھی بڑی تعداد میں شہداء موجود ہیں اور اسرائیلی فوج انہیں امدادی دستوں تک منتقل کرنے کی اجازت نہیں دیتی، غزہ ایمرجنسی ایجنسی کے ترجمان نے حال ہی میں واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ تنظیم کا اندازہ ہے کہ ملبے تلے تقریباً 8000 فلسطینی دبے ہیں۔

دہشت گرد اسرائیلی فوج نے غزہ میں طبی سہولیات، تعلیمی سہولیات اور عبادت گاہوں سمیت کئی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے، غزہ کے لوگ اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہیں اور انہیں ادویات اور خوراک کی اشد ضرورت ہے۔

اسرائیلی فوج بڑی مشکل سے امداد لے جانے والے ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتی ہے اور یہ ٹرک سخت معائنہ کے بعد ہی غزہ میں داخل ہوتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .