۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: مسجد اقصیٰ کسی ایک مکتب کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ  اور عالمی ادارے جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ممتاز مذہبی سیاسی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے غزہ میں ہونے والے مظالم اور قتل گری پر مقامی صحافیوں اور ایڈیٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: خطے میں امن کی فضاء کو خراب کرنے والی قوتیں اور عناصر انسانیت کی دشمن ہیں۔ بے گناہ بچوں اور عوام کو قتل کرنے کی کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا: بیت القدس جو کہ عالم اسلام کا قبلہ اول ہے۔ اس پر اسرائیل کا قبضہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ اس کو آزاد کرانے کے لیے اسلامی ممالک کے قائدین اپنا رول ادا کریں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: تمام مذاہب کے مقدسات کی حفاظت اور ان کا احترام ضروری ہے۔ حکمران اپنی پالیسیاں مرتب کریں تاکہ کسی کے عقائد پر حملہ نہ ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا: تمام اسلامی ممالک کے حکمران غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں اور استعماری ہتھکنڈوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .