۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
سید حسین مؤمنی

حوزہ/ حجۃ الاسلام سید حسین مومنی نے کہا: کسی شخص میں ذرا بھی انسانیت باقی ہے تو وہ غزہ کے سلسلے میں خاموش نہیں بیٹھے گا، صہیونیت کا فتنہ بھی داعش کی طرح ختم ہو جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خطیب حرم معصومہ قم (سلام اللہ علیہا) حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے صیہونی حکومت کے جرائم کے پر دنیا کی خاموشی اور سکوت پر تنقید کرتے ہوئے کہا: اگر انسان میں انسانیت زندہ ہو تو غزہ کے سلسلے میں خاموش نہیں بیٹھے گا، جب انسان کے دل پر ضلالت کے پردے پڑ جائیں تو وہ حقائق کو نہیں دیکھتا، جب رہبر معظم اپنے گلے میں چفیہ پہنے ہوں تو سمجھ لو کہ ہم اس وقت جنگ کے مرحلے میں ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں منعقد ایک احتجاجی اجلاس میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا:صہیونی جرائم پر خاموش رہنا بہت بڑی خیانت ہے، اس وقت غزہ اسلام کے دفاع کے سلسلے میں صف اول میں کھڑا ہے ،صیہونی حکومت کے جرائم مذموم اور ناقابل معافی ہیں۔

انہوں نے کہا: صیہونیت کا فتنہ بھی داعش کی طرح طرح نابود ہو جائے گا، ہم سب اسلام کے دفاع میں حکم ولی فقیہ کے منتظر ہیں اور اسلام کے دفاع میں صف اول میں کھڑے ہونے کے لیے تیار ہیں۔

حجۃ الاسلام مومنی نے کہا: صہیونیوں کا حالیہ جرم اس قدر گھناؤنا ہے کہ سمجھ نہیں آتا کہ اسے کن الفاظ میں بیان کیا جائے، کسی بھی قسم کی خاموشی اور نادانی کا اظہار یہ ظاہر کرتا ہے کہ دل پر ضلالت کے پردے پڑ گئے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مومنی نے کہا: افسوس کا مقام ہے کہ بہت سے لوگ اب بھی تک دشمن کو نہیں پہچان سکے، جو غزہ کی اس عظیم مصیبت کو نہیں دیکھ سکتا وہ شخص گمراہی اور اشتباہ میں ہے اور انانیت کی فضاؤں میں گم ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .