۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
غزہ

حوزہ/ فلسطینی ذرائع نے حال ہی میں ایسی ویڈیو اور تصاویر شائع کی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی پناہ گزینوں کے ایک گروپ کو الشفا اسپتال سے برہنہ حالت میں نکال کر غزہ کی پٹی کے جنوب میں بھیج دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے حال ہی میں ایسی ویڈیو اور تصاویر شائع کی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی پناہ گزینوں کے ایک گروپ کو الشفا اسپتال سے برہنہ حالت میں نکال کر غزہ کی پٹی کے جنوب میں بھیج دیا ہے۔

ترکی کی اناطولی نیوز ایجنسی نے یہ ویڈیو ہفتے کی شام شائع کی ہیں اور لکھا ہے کہ یہ ویڈیو ایک فلسطینی نے اپنے گھر کی کھڑکی سے ریکارڈ کی تھی، ان تصاویر میں فلسطینی شہریوں کے ایک گروپ کو دیکھا جا سکتا ہے جو غزہ کی پٹی کی رملی اسٹریٹ پر بمشکل چل رہے ہیں اور جنوبی علاقوں کی طرف جا رہے ہیں، ان تصاویر میں فلسطینیوں کے ایک گروپ کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ وہیل چیئر پر ایک شخص کو بڑی مشکل سے کھینچ کر جنوب کی طرف لے جا رہے ہیں۔

ایک فلسطینی وکیل ’’رامی عبدہ‘‘ نے اناطولی کو بتایا:قابض اسرائیلیوں نے الشفا اسپتال اور اس کے ارد گرد خوفناک اور افسوسناک جرائم اور حملے کیے ہیں۔

الشفا میڈیکل کمپلیکس کو اسرائیلی فوج نے کئی دنوں سے مکمل محاصرے میں رکھا ہوا ہے اور عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجی اسپتال کے ارد گرد گھومنے والوں کو گولی مار دیتے ہیں، اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے کپڑے اتارے اور انہیں وہاں سے جانے پر مجبور کر دیا۔

انہوں نے اپنی جاری رکھتے ہوئے مزید کہا: اسرائیلی فوج نے خواتین، مردوں اور بچوں کو قتل کیا ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور پروٹوکول کی صریح خلاف ورزی ہے، اسرائیلی فوج نے حال ہی میں ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس نے الشفا اسپتال میں 170 فلسطینیوں کو مارا ہے اور 800 کے قریب دیگر کو حراست میں لے لیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .