۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
الشيخ أحمد قبلان

حوزہ / شیخ احمد قبلان نے کہا: ہم امریکہ پر بھروسہ نہیں کریں گے حتی اگر وہ "لا الہ الا اللہ" بھی کیوں نہ کہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، لبنان کے ممتاز جعفری مفتی شیخ احمد قبلان نے اپنے ایک بیان میں کہا: چونکہ خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ لبنان کی خودمختاری پر بھی اثر انداز ہوتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اس بات کو سمجھ لیا جائے۔ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور لبنان کی طرف توجہ انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا: کسی بھی جنگ کا سامنا ایک قومی فیصلے کے ساتھ ہونا چاہیے، جس میں لبنان کے قومی اختیارات، اس کی صلاحیتوں اور اس کے مختلف اداروں کے اثر و رسوخ کو مدنظر رکھا جائے۔ جس کا مقصد خطے میں امریکی وحشیانہ پروجیکٹس کا راستہ روکنا ہے۔

لبنان کے مفتی جعفری نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: ہم امریکہ پر بھروسہ نہیں کریں گے حتی اگر وہ "لا الہ الا اللہ" بھی کیوں نہ کہے۔

انہوں نے لبنان میں معروف سیاسی شخصیت، حزب اللہ کے حمایت یافتہ اور لبنانی پارلیمان کے اسپیکر "نبیہ بری" کی حمایت کرتے ہوئے کہا: نبیہ بری ملک لبنان میں سب سے اہم اور خود مختار حیثیت کے مالک اور ملکی تحفظ کی ضمانت ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .