پیر 2 جون 2025 - 19:00
امریکہ؛ اسرائیل کا پشت پناہ اور اس کے جرائم اور حملوں میں برابر کا شریک ہے

حوزہ / لبنان کے شیعہ عالم دین نے لبنانی حکومت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا: افسوس کہ حکومت شدید طور پر غیرفعال ہے، اسے حاکمیتی جرات حاصل نہیں اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ جنوب، ضاحیہ اور بقاع لبنان کے اعلیٰ ترین قومی مفادات میں شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، لبنان کے ممتاز جعفری مفتی اور شیعہ عالم دین شیخ احمد قبلان نے اپنے ایک بیان میں کہا: اسرائیل لبنان کی خودمختاری کو پامال کر رہا ہے، اپنی دہشت گردی پر اصرار کر رہا ہے، مقاومت کا متبادل نظام مفلوج ہو چکا ہے، بین الاقوامی ضمانت ایک بڑا جھوٹ ہے، کوئی سیاسی فیصلہ موجود نہیں اور امریکہ جو اسرائیل کا ضامن اور پشت پناہ ہے، اس کے جرائم اور حملوں میں برابر کا شریک ہے۔

انہوں نے مزید کہا: افسوس کہ ہماری حکومت مکمل طور پر غیر مؤثر ہے، اس میں اقتدار کی جرأت نہیں ہے اور وہ اس حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہے کہ جنوب، ضاحیہ اور بقاع لبنان کے اساسی مفادات کا حصہ ہیں۔

شیخ احمد قبلان نے کہا: جنوبی لبنان، ضاحیہ اور بقاع نے اقتدار کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، اس کے باوجود حکومت ان علاقوں سے دانستہ غفلت، انتقامی رویے اور کینہ توزی سے پیش آتی ہے، یہاں تک کہ وہ ایک سادہ سا قومی اور انسانی کام یعنی جنگ کے بعد باقی ماندہ ملبے کو صاف کرنے کا عمل بھی انجام دینے کے لیے تیار نہیں۔

لبنانی شیعہ عالم دین نے کہا: سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ بعض حکومتی شخصیات حقیقتاً وہی باتیں دہرا رہی ہیں جو تل ابیب چاہتا ہے، یا وہ امریکی-صیہونی منصوبوں کے مطابق عمل کر رہی ہیں، جو ملک کو ایک سنگین داخلی تباہی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔

مفتی جعفری نے لبنان کے سیاست دانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: یہ وقت لبنان کے سیاسی پروجیکٹ کی حفاظت کا وقت ہے۔ اگر ملک جل رہا ہو تو خطہ یا دنیا کسی کے کام نہیں آ سکتے۔ کوئی یہ نہ سمجھے کہ دنیا یا خطہ وہ کچھ حاصل کر لے گا جو اسرائیل جنگ کے ذریعے حاصل نہ کر سکا۔ میں ان تمام افراد کو جو ملک کی موجودہ صورت حال پر فکرمند ہیں، نصیحت کرتا ہوں کہ لبنان کو جلانے کا باعث نہ بنیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha