۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ احمد قبلان/ شیخ احمد القطان/ شیخ ماهر عبدالرزاق - لبنان

حوزہ / تحریک "قولنا والعمل" کے سربراہ شیخ احمد القطان اور تحریک "اصلاح و وحدت" کے سربراہ شیخ ماہر عبدالرزاق نے لبنان کے فقہ جعفری کے مفتی شیخ احمد قبلان سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک "قولنا والعمل" کے سربراہ شیخ احمد القطان اور تحریک "اصلاح و وحدت" کے سربراہ شیخ ماہر عبدالرزاق نے لبنان کے فقہ جعفری کے مفتی شیخ احمد قبلان سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں خطے اور امت مسلمہ کے مسائل کے موضوع پر گفتگو ہوئی اور لبنان میں قومی اور اسلامی وحدت کی ضرورت پر بھی تاکید کی گئی۔

شیخ ماہر عبدالرزاق نے کہا: ہم لبنان پر ہر قسم کے دباؤ کے مخالف ہیں اور لبنان ہرگز اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کا حصہ نہیں بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا: لبنان کی مزاحمت اور ثابت قدمی نے اسے عزت و وقار بخشا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ چیلنجز سے مقابلہ اور اختلافات کے حل کے لیے آپس میں مذاکرات اور گفتگو کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .