۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
دیدار شیخ زکزاکی با خانواده های شهدا زاریا

حوزه/15 دسمبر 2015ء کو زاریا میں پیش آنے والے خونی واقعے کے شہداء کے اہل خانہ کے ایک وفد نے شیعہ اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سانحۂ شہر زاریا کے شہداء کے اہل خانہ نے اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے ابوجا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق،اس دوستانہ ملاقات میں اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما نے شہداء کے اہل خانہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے زاریا میں بقیت اللہ امام بارگاہ پر فوجی اور حکومتی ایجنٹوں کے حملے کے نتیجے میں ان کی اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری،متعدد شیعہ مومنین اور جوانوں کی شہادت کا واقعہ بیان کرتے ہوئے اسے ایک خونی سانحہ قرار دیا اور مزید کہا کہ دسمبر 2015ء میں بقیۃ اللہ امام بارگاہ میں جو کچھ ہوا اس میں آپ میں سے اکثر نے اپنے جوانوں اور عزیزوں کو کھو دیا یہ واقعہ کربلا اور امام حسین علیہ السلام کی بابرکت تحریک کا تسلسل تھا۔

واضح رہے کہ زاریا میں خونی واقعہ 15 دسمبر 2015ء کو پیش آیا تھا جس کے دوران نائجیریا کی فوج نے شیعہ امام بارگاہ اور شیعہ اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ زکزاکی کے گھر پر حملہ کر کے انہیں گرفتار اور متعدد شیعہ جوانوں کو شہید کیا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس خونی واقعے میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .