حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں الفتح الائنس کے رکن حمدیه الموسوی نے کہا: عراقی وزیراعظم کے گھر کے سامنے رونما ہونے والا حادثہ قابلِ قبول نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا: الکاظمی پر قاتلانہ حملے میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔
الموسوی نے کہا: مظاہرین کے قتل میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
الفتح الائنس کے رکن نے کہا: ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو مظاہرین کے قاتلوں اور الکاظمی پر قاتلانہ حملے کے متعلق جوابدہ ہو گی۔
الموسوی نے کہا: وزیراعظم پر حملے نے بہت زیادہ سوالات چھوڑے ہیں اور اس حملے میں امریکہ کا ہاتھ نظر آتا ہے۔
الفتح الائنس کے ایک اور رکن " البلداوی" نے بھی عراقی وزیراعظم پر حملے اور دیگر واقعات میں امریکہ کو ملوث قرار دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ