۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
النجبا

حوزہ/ النجبا کے ترجمان نصر الشماری نے کہا کہ ہم امریکی فوج کی موجودگی کی شدید مخالفت کرتے ہیں اور امریکی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بغداد/عراقی مزاحمتی تحریک النجبا نے ملک سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ بغداد اور واشنگٹن کے مابین نئے معاہدے کے تحت منصوبہ بند انخلاء میں امریکی فوج کی مجرمانہ فضائیہ کا انخلا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکیوں پر اعتماد نہیں ہے ، اور کسی بھی حالت میں ان کی موجودگی سے اتفاق نہیں ہے۔النجبا کے ترجمان نصر الشماری نے پیر کی شب ایک انٹرویو میں لبنان کے المیادین نیوز نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی فوج کی موجودگی کی شدید مخالفت کرتے ہیں اور امریکی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور امریکی صدر جو بائیڈن کے مابین ہونے والی میٹنگ میں انہوں نے 2021 کے آخر تک عراق میں امریکی “جنگی” مشن کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کے معاہدے پر مہر ثبت کردی ہے۔

تاہم، اس معاہدے کے تحت ، امریکی فوجی دستے عراق میں “مشاورتی کردار” کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔شماری نے کاظمی کے تازہ ترین ریمارکس کی تعریف کی کہ عراق کو اب امریکی جنگی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

النجبا کے عہدیدار نے کہا کہ انخلا میں امریکی فضائیہ کا بھی شامل ہونا ضروری ہے ، جو کہ عراق کی فضائی حدود کو کنٹرول کرتا ہے اور عرب ریاست میں امریکی فوج کے بہت سے جرائم کے پیچھے اسی کا ہاتھ رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .