حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق میں صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی الصدر نے عراق اور امریکہ کے مابین اس ملک سے امریکی فوجوں کی واپسی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اس نے اپنے سپاہیوں کو عزت اور اپنے بندوں کی مدد کی۔ عراقی قومی مزاحمت کا شکریہ۔ قابضین نے اب اپنے فوجیوں کے مکمل انخلاء کا اعلان کیا ہے۔ہم آپ کے ساتھ امریکہ سمیت غیر ملکی عراق میں تعینات فوجیوں کی مکمل روانگی کا انتظار کر رہے ہیں۔
مقتدی الصدر نے خصوصی طور پر عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کا ان معاہدوں پر عمل درآمد کرنے کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
الصدر تحریک کے رہنما نے اپنے بیان میں، مزاحمتی فوجی سرگرمیوں کو روکنے، امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی حمایت،دہشت گردی اور تشدد کے واقعات کو ختم کرنے کے لئے فوج اور پولیس کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔
آخر میں،انہوں نے کہا کہ عراق آزادی کی طرف گامزن ہے اور ہم ایک خودمختار اور با اختیار حکومت کے قیام کے منتظر ہیں۔