۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ قیس الخزعلی دبیرکل جنبش گردان های اهل الحق عراق

حوزہ/ عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل نے عراقی وزیر خارجہ کے امریکہ نواز بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بغداد/عراق میں تحریک عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل ، قیس الخز علی نے ، ایک ٹویٹر پیغام میں عراق میں امریکی فوجیوں کے مستقبل کے بارے میں آج اپنے وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا۔

جمعہ کو عراق کے وزیر خارجہ نے عراق امریکہ مذاکرات کے چوتھے دور کے آغاز میں، کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز کو اب بھی امریکہ کی طرف سے تربیت، سازوسامان اور ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

"عراقی وزیر خارجہ کا بیان کہ عراقی سیکیورٹی فورسز کو اب بھی امریکی افواج کی مدد کی ضرورت ہے" یہ ایک انتہائی بدقسمتی بھرا بیان ہے کہ ہم اور کوئی بھی عراقی جسے اپنے ملک کے فوجی اور سیکیورٹی اداروں پر فخر ہے ، وہ اس کی مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: “فواد حسین کے الفاظ فوج ، وفاقی پولیس ، مزاحمتی گروہوں اور انسداد دہشت گردی تنظیم میں ہماری بہادر افواج کی صلاحیتوں کی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے ، اور نہ ہی وہ حاصل کردہ تجربات کی حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں۔ جو داعش پر فتح کے بعد ان مزاحمتی گروہوں نے حاصل کیے

الخز علی نے کہا: “اس طرح کے بیانات کو سمجھنا سمجھ سے باہر ہے ، سوائے یہ کہنے کے کہ یہ بیانات عراق میں اپنی مسلسل موجودگی کے بارے میں امریکی حکومت کے پیش کردہ جوازوں کے پروپیگنڈے کے مطابق ہیں۔”

الخزالی نے کہا: “ہر کوئی جانتا ہے کہ عراق میں امریکی موجودگی کا عراق کے مفادات سے کوئی تعلق نہیں ہے ، بلکہ اسرائیلی حکومت کے مفادات ، جو عراق اور عراقیوں کو اپنا پہلا دشمن سمجھتے ہیں ، کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔”

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .