۲۲ شهریور ۱۴۰۳ |۸ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 12, 2024
حملہ

حوزہ/ امریکی حکام نے منگل کو کہا کہ عراق میں عین الاسد بیس پر کل ہونے والے حملے میں امریکہ کے 7 اہلکار زخمی ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام نے منگل کو کہا کہ عراق میں عین الاسد بیس پر کل ہونے والے حملے میں امریکہ کے 7 اہلکار زخمی ہوئے۔

اس خبر کو رپورٹ کرتے ہوئے اے بی سی نیوز کی ویب سائٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تمام افراد اس وقت خطرے سے باہر ہیں، تا ہم زخمیوں کے نام نہیں بتائے گئے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے کل اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: بیس کے اہلکار حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں، تحقیقات کے بعد مکمل اطلاع دی جائے گی۔

ایک امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز عین الاسد بیس پر دو راکٹ فائر کیے گئے، جہاں امریکی افواج تعینات ہیں۔