۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حسن فدعم نماینده جریان حکمت عراق

حوزہ / حسن فدعم نے عراق میں امریکی فوج کی موجودگی خطے کے بہت سارے ممالک کے لئے  تشویش کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ:  عراقی پارلیمنٹ، بغداد اور امریکہ مذاکرات کی تفصیلات پر کڑی نگرانی کر رہی ہے .

حوزہ نیوز ایجنسی کے ترجمان کے مطابق ،عراقی الحکمت پارٹی کے رہنما حسن فدعم نے عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کو خطے کے بہت سے ممالک کے لئے باعث تشویش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے نمائندگان بغداد اور امریکہ کے مابین ہونے والی بات چیت کی تفصیلات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے  نمائندگان امریکہ اور عراق مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں اور مذاکرات کے نتائج کو قریب سے ماننے کے لئے تیار ہیں. امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے پر ازسرنو غور کرنا اور انکی افواج کی واپسی میں جلد بازی کرنا ضروری ہے جو خطے کے بہت سارے ممالک کے لئے باعث تشویش اور ناراضگی ہے۔


الحکمت پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور حشد الشعبی ، غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت کے بغیر اپنے ملک کی حفاظت کرسکتی ہیں ، لہذا یہ مذاکرات عراق کی ضروریات کے مطابق ،حکومتی کچھ فوجی تربیت کاروں کی موجودگی اور عراقی حکومت کی نگرانی میں انجام دینے چاہیں۔
آخر میں حسن فدعم نے کہا کہ پچھلے مرحلے میں ، واشنگٹن اور بغداد کے مابین کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا تھا اور نہ ہی عراقی سرزمین سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے لئے کوئی ٹائم ٹیبل بنایا گیا تھا.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .