۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ قیس الخزعلی دبیرکل عصائب اهل الحق

حوزہ/ عصائب اہل حق عراق کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ عراق میں آج کی ریلیوں کا پیغام یہ ہے کہ اب عراقی سرزمین امریکہ پر تنگ ہو چکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اہل حق عراق کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ عراق میں آج کی ریلیوں کا پیغام یہ ہے کہ اب عراقی سرزمین امریکہ پر تنگ ہو چکی ہے۔

یہ بات شیخ قیس الخز علی عصائب اہل حق عراق کے جنرل سیکریٹری نے مقتدی الصدر کی پارٹی کی طرف سے احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہی اور ٹرمپ کو پیغام بھی پہنچایا ہے 

شیخ الخز علی نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آج تمام عراقی خواتین و حضرات میدان میں اترے ہیں تاکہ دنیا تک ایک خاص اور واضح پیغام پہنچایا جا سکے اور وہ پیغام یہ ہے قابض امریکی فوجیوں کے لئے اب عراق میں کوئی جگہ باقی نہیں ہے۔

انہوں نے ملت عراق سیاسی رہنماؤں قبائل کے عمائدین اور کالج یونیورسٹی کے طلبا ء و اساتذہ کا ریلیوں میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور مقتدی الصدر کیکوششوں کو سراہتے ہوئے کہا عراق میں سب سے  پہلے ٹرمپ کو جواب دینے والے مقتدی الصدر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .