۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حضرت آیت الله نوری همدانی در دیدار نماینده ولی فقیه در سازمان حج

حوزہ/آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی عراقی میلن مارچ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام اسلام کی سربلندی اور ظالم اور جابر حکمرانوں سے آزادی کے لیے متحد ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی عراقی میلن مارچ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  عراقی عوام اسلام کی سربلندی اور ظالم اور جابر حکمرانوں سے  آزادی کے لیے متحد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ طور پر رابطے میں اور متحد ہے 
اور وہابی لابی نے شیعوں کے مقابلے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تمام آثار تاریخی کو نابود کردیا ہے تاکہ اسلام کی کوئی نشانی باقی نہ رہے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا کہ منا کا دردناک سانحہ اور شہداء کے خون کاحساب باقاعدہ طور پر لیا جانا چاہیے اور سعودی عرب کو بھی چاہیے کہ حساب دے کیونکہ یہ دردناک سانحہ انکی بے شعوری اور غلط مدیریت کی وجہ سے رونما ہوا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .