حج
-
خانہ خدا کے مہمانوں کی وطن واپسی حجاً مبروراً وسعیاً مشکوراً کی ایمان افروز دعاؤں کے زیر سایہ: خادم الحجاج الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی
حوزہ/ حج ۲۰۲۴ء سے فراغت کے بعد خانہ خدا کے مہمانوں کی وطن واپسی حجاً مبروراً وسعیاً مشکوراً کی ایمان افروز دعاؤں کے زیر سایہ وطن واپسی کا عمل تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔
-
حج ۲۰۲۴ء مجموعی اعتبار سے اپنی تمام تر خصوصیات اور کچھ کھٹی میٹھی یادوں کے ساتھ بخیر وعافیت پایہ ٔ تکمیل کو پہونچا: خادم الحجاج الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی
حوزہ/ حج ۲۰۲۴ ء میں شدت کی گرمی کے باوجودفرزندان توحید نے اپنی زبردست حرارت ایمانی کا پر جوش مظاہرہ کرتے ہوئے اطمینان بخش طور پر مناسک حج ادا کئے۔اورحج ۲۰۲۴ء مجموعی اعتبار سے اپنی تمام تر خصوصیات اور کچھ کھٹی میٹھی یادوں کے ساتھ بخیر وعافیت پایہ تکمیل کو پہونچا۔
-
حج کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی
حوزہ/ ان دو روز میں گرمی سے ہونے والی مزید اموات میں نصف سے زیادہ غیر رجسٹرڈ حاجی تھے اور ان میں بھی سب سے زیادہ تعداد مصری شہریوں کی ہے۔
-
حج بیت اللہ اور اربعین کربلا میں باعتبار کیفیت و کمیت و مدیریت ایک مختصر موازنہ
حوزہ/ آج اربعین حسینی کے موقع پرکربلا و نجف میں زائرین کا اتنا بڑا مجع ہوتا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا انسانی اجتماع کہا جا تا ہے جس کے سامنے حج کا مجمع بہت چھوٹا سا لگتا ہے۔اور انتظامات و سہولیات کے اعتبار سے زمین و آسمان کا فرق ہے۔
-
دوران حج انوکھی خدمت
حوزہ/ عبادت صرف نماز ، روزہ اور ارکان حج و عمرہ کو ادا کرنا ہی نہیں ہے بلکہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑی عبادت بندگان خدا کی بے لوث خدمت ہے۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
ایام حج، دین اسلام کے پیروکاروں کی شاندار اجتماعی طاقت کے اظہار کے ایام ہیں
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ حج کے بابرکت موقع پر امت مسلمہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ایام الحج دین اسلام کے پیروکاروں کی شاندار اجتماعی طاقت کے اظہار کے ایام ہیں۔
-
حج بیت اللہ سفر عشق الٰہی کا مظہر
حوزہ/ بیت اللہ خانہ کعبہ کے سامنے سے رقم ہونے والی یہ تحریر لفظ با لفظ پڑھ کر اللہ کے گھر سے اپنی محبت کا اظہار فرمائیں، دعا گو ہوں خدا تعالیٰ قارئین کرام کو جلد از جلد اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے ۔عشق خدا سے سرشار توحید الہی کے پرستارو آئیے ملکر سر زمین وحی کا تحریری سفر کر کے اپنے ایمان میں اضافہ کریں۔
-
خادم الحجاج الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی مکہ مکرّمہ:
حج اسلام میں تمام عبادات کا خلاصہ و مجموعہ ہے، یوم عرفہ یومِ دعا ہے
حوزہ/ حج اسلام میں وہ منفرد اور ممتاز الٰہی و عبادی عمل ہے جو تمام عبادتوں کا خلاصہ و مجموعہ ہے ۔ غور کیجئے! نماز اس میں شامل ہے، روزہ اس میں شامل ہے زکوٰۃ و خمس اس میں شامل ہیں جہاد بالمال و جہاد بالنفس وغیرہ اس میں شامل ہیں، امر بالمعروف و نہی عن المنکر اس میں شامل ہیں، تولا وتبرا اس میں شامل ہیں، حقوق اللہ و حقوق العباد بلکہ حقوق الحیوانات بھی اس میں شامل ہیں۔
-
مدینہ منورہ عازمین حج سے خالی ، کل سے مناسک حج کا آغاز
حوزہ/ کل سے مناسک حج شروع ہونے جا رہے ہیں جس کی وجہ مدینہ منورہ عازمین حج سے خالی ہو گیا ہے اور تمام عازمین ان روحانی مناسک میں شرکت کی تیاری کے لیے مکہ مکرمہ میں پہنچ چکے ہیں۔
-
حج؛ امت مسلمہ کی بصیرت میں افزائش کا باعث ہے: آیت اللہ جنتی
حوزہ / ایرانی گارڈین کونسل کے جنرل سیکرٹری نے کہا: حج امت اسلام کی بصیرت میں اضافے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔
-
اللہ کے مہمان حجاج کرام کی خدمت انسانیت کی علامت ہے
حوزہ/ خادم الحجاج ممبئی شیعہ گروپ نے بتایا کہ شیعہ عازمین حج ایک ساتھ ایک فلائت میں جائیں اور آئیں اور مکہ و مدینہ میں ایک بلڈنگ میں قیام کریں تا کہ شیعہ فقی مسائل کے اعتبار سے مناسک حج ادا کر سکیں۔
-
مکہ مکرمہ سے حوزہ نیوز ایجنسی کی خاص رپورٹ:
بیت اللہ کی زیارت کے لئے پہنچے دنیا بھر سے مسلمان
حوزہ/ حج کا موسم قریب ہے اور پوری دنیا کے مسلمان اس عظیم اجتماع کو ہر ممکن حد تک بہتر اور شاندار طریقے سے انجام دینے کے لیے خانہ خدا کی جانب گامزن ہیں، حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے عازمین حج نے اس روحانی سفر میں اپنے جوش و جذبے کے کا اظہار کیا ۔
-
حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ ہندوستانی عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ فیض اور فائدہ حاصل کرنا چاہیئے: حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمود حسن رضوی
حوزہ/ حج سے فراغت پا کر حاجی گناہوں سے اس طرح پاک و صاف ہوجا تا ہے جیسے شکم مادر سے بے گناہ پیدا ہوتا ہے۔
-
رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی نظر میں حج میں عظیم امت مسلمہ کے فرائض
حوزہ/ حج "امت مسلمہ کے عقیدے کے اظہار اور موقف کے اعلان کی ایک جگہ" ہے اور امت مسلمہ اپنے صحیح اور قابل قبول اور قابل اتفاق رائے موقف کو بیان کر سکتی ہے، قابل قبول اور قابل اتفاق رائے... اقوام، مسالک۔ ممکن ہے حکومتیں کسی اور طرح سوچیں، کسی اور طرح کام کریں لیکن اقوام کا دل، الگ چیز ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں اقوام مختلف معاملات میں اپنے موقف کا اظہار کر سکتی ہیں۔ اگرچہ برائت، ابتدائے انقلاب سے ہی حج میں موجود رہی ہے لیکن غزہ کے بڑے اور عجیب واقعات کے پیش نظر خاص طور پر اس سال کا حج، حج برائت ہے۔
-
امام خمینیؒ نے اسلام کو مرکز توجہ بنا دیا: امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے کہا کہ 25 ذی القعدہ کو امام خمینی ؒ کی برسی ہے، ہمیں یہ ہمشہ یاد رکھنا چاہئے کہ امام خمینیؒ کتنے عظیم کارنامے انجام دئے ہیں۔
-
ممبئی سے عازمین حج کی پہلی پرواز جدہ روانہ
حوزہ/ ممبئی ہندوستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز جدہ کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ہندوستانی حجاج جدہ سے مکہ مکرمہ کا سفر بلٹ ٹرین سے کریں گے۔ روانہ ہوئے عازمین سعودی عرب میں ہندوستان کے نمائندے ہیں۔
-
اس سال کا حج اسرائیل اور امریکہ سے اظہار برائت کا حج ہے: امام جمعہ شہر دیر
حوزہ/ امام جمعہ شہر دیر نے کہا: امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت سے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام کی وجہ سے اس سال کا حج دشمنوں سے اظہار برائت کا حج ہے۔
-
حج 2024 : ہندوستانی معمر ترین خواتین 99 سالہ اصغری اور 98 سالہ چندری سفر حج پر مدینہ منورہ روانہ
حوزہ/ حج 2024 میں ہندوستان سے فریضہ حج ادا کرنے والے تمام حجاج میں ہریانہ کے ضلع نوح کی رہائشی 99 سالہ معمر ترین خاتون حجن اصغری اور 98 سالہ چندری دہلی کے آئی، جی، آئی ائیر پورٹ سے روانہ ہوئیں۔
-
حج 2024: ہندوستانی عازمین کا احرام میں پہلا قافلہ گوہاٹی سے مکہ مکرمہ روانہ
حوزہ/ گوہاٹی سے سفرِ حج کرنے والے ان عازمین کرام کو یہ شرف حاصل ہوا کہ یہ ہندوستان سے جانے والے کُل 1,75,025 عازمین میں سے ایسے پہلے مہمانِ حرم ہیں جو احرام میں سفرِحج کر رہے ہیں ۔
-
دہلی سے 58 خواتین حج کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ روانہ
حوزہ/ دہلی ہندوستان سے محرم کے بغیر 58 خواتین حج کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ روانہ ہو گئی ہیں اس موقع پر انہیں حج کمیٹی آف انڈیا کے افسران اور خاتون عملے نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
-
استطاعت کے باوجود حج نہ کرنا، کفر سے کم نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خانہ کعبہ کا ماڈل بنا کر عازمین حج کو طواف کرنے کا عملی طریقہ بتایا گیا۔
-
دہلی سے عازمینِ حج کی پہلی فلائٹ مدینہ منورہ روانہ
حوزہ/ حج 2024ء کے لئے اترپردیش، دہلی اور بہار کے 285 عازمینِ حج پر مشتمل، آج 9 مئی 2:20 بجے آئی جی آئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 سے سعودی ائیر لائنز کی پہلی حج چارٹر فلائٹ SV 3767 دہلی سے مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔
-
پاکستان سے 2160 حجاج کرام فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ روانہ
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ پاکستان سے 2160 حجاج کرام پر مشتمل پہلا قافلہ، حج ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے آج مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگا۔
-
رہبر انقلاب اسلامی:
حج ابراہیمی، اسلام اور انسانیت کے دشمنوں یعنی اسرائیل اور امریکا سے برائت کا حج ہے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حج کے لیے قافلوں کی روانگي سے کچھ روز قبل پیر کی صبح امور حج کے منتظمین اور خانۂ خدا کے بعض زائرین سے ملاقات کی۔
-
فرزاد مخلص الائمہ:
حج کا روحانی و معنوی سفر وحدتِ اسلامی کو فروغ دینے کا بہترین موقع ہے
حوزہ / ایران کے صوبہ مرکزی کے گورنر نے کہا: حج کا روحانی و معنوی سفر وحدتِ اسلامی کو فروغ دینے کا بہترین موقع ہے۔
-
آیت اللہ جوادی آملی:
زائرین بیت اللہ اور حج کے ذمہ داران کو چاہئے کہ ’دعوت اتحاد‘ کو سرلوحہ عمل قرار دیں
حوزہ/ حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے کہا:ایک عالم دین ایسا ثقافتی کام کرسکتا ہے جو فتح خیبر کے مترادف ہے، اس لیے حج کے قافلوں میں موجود علما کا فریضہ ہے کہ وہ ایسے ثقافتی کام انجام دیں جس دین اسلام کی شان و منزلت دنیا کے سامنے ظاہر ہو۔
-
تصاویر/ جموں و کشمیر میں دو روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد
تصاویر/ جموں کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں حسب سابق دو روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عازمین حج کی خاصی تعداد نے شرکت کی، عازمین حج کو فریضہ حج کے افعال و ارکان کے ساتھ ساتھ اسلام میں فریضہ حج کی اہمیت سے روشناس کیا گیا۔
-
ہندوستان؛ حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 3348 عازمین کو اور ملی منظوری
حوزہ/ حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر رہے تقریباً 34000 ہزار عازمین میں3348 عازمین کو دوسری فہرست میں منظوری مل گئی ہے ۔
-
حج 2024 میں محرم کوٹے سے مہاراشٹرا کی خواتین سب سے بڑی تعداد میں حج کریں گیں/کیرالا، جموں و کشمیر، اترپردیش، کرناٹک بالترتیب آگے
حوزہ/ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی آر، ایس نے قرعہ اندازی میں منتخب تمام خوش نصیب خاتون عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ آج ہی سے آپ ذہنی طور پر اپنے کو اس مقدس سفر کے لیے تیار کرلیں اور سطح پر منعقدہ حج تربیتی پروگرام میں ضرور شرکت کریں۔ تاکہ دورانِ حج تمام دشواریوں سے محفوظ رہیں۔