۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خانہ کعبہ کا ماڈل بنا کر عازمین حج کو طواف کرنے کا عملی طریقہ بتایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں کاروان حج المنتظر کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی عازمین حج کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

استطاعت کے باوجود حج نہ کرنا، کفر سے کم نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

جامع علی مسجد میں عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے و فاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا حکم قرآن مجیدکے مطابق صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک دفعہ حج واجب ہے ۔ استطاعت کے باوجود حج نہ کرنا ، کفر سے کم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جو استطاعت رکھنے کے باوجود حج نہ کرے ،وہ یہودی اور نصرانی بنتا ہے۔

استطاعت کے باوجود حج نہ کرنا، کفر سے کم نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ حج کے دوران سعودی قوانین کی پابندی عازمین حج پر ضروری ہے، خلاف ورزی مشکلات کا باعث ہوگی۔ حجاج کرام ممنوعہ اشیاءساتھ لے کر نہ جائیں ۔

استطاعت کے باوجود حج نہ کرنا، کفر سے کم نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

علامہ محمد باقر گھلو نے عازمین حج کو اہمیت حج، مناسک حج اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا حکومت سعودی عرب مکمل انتظامات کی کوشش کرتی ہے مگر پھر بھی کچھ نقائص رہ جاتے ہیں لہٰذا سفری تکالیف اور انتظامات میں خامیوں کو برداشت کرنے کے لئے آمادہ رہنا چاہیے ۔

استطاعت کے باوجود حج نہ کرنا، کفر سے کم نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

انہوں نے کہا ہے کہ حج نام ہی صبر کا ہے۔ زندگی میں اچھے کھانے اور آرام توآپ کو اپنے گھر میں دستیاب ہوتے ہیں، مگر رب کی رضا کے لیے حج کے دوران سفری سہولیات کو برداشت کرنا چاہیے ۔لہٰذا حجاج کرام ناقص سہولیات کی شکایت کرنے کی بجائے، مناسک حج پر توجہ دیں ۔

علمائے کرام نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خانہ کعبہ کا ماڈل بنا کر عازمین حج کو طواف کرنے کا عملی طریقہ بتایا گیا ،حطیم ،حجر اسود،مقام ابراہیم کی اہمیت کے حوالے سے بھی بتایا گیا ، جبکہ مسجد میں نشانیاں لگا کر صفیٰ و مروہ کے درمیان سعی اور رمی جمرات کی عملی تربیت بھی دی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .