۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حج کمیٹی ہندوستان

حوزہ/ حج سویدھا ایپ حجاج کی صحت و سلامتی میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکومتِ ہند خصوصاً وزارتِ اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی زبین ایرانی کی قیادت و سرپرستی میں حج 2024ء کے انتظامات لگ بھگ مکمل ہو گئے ہیں۔

وزارت اقلیتی امور اپنی باوقار وزیر کی سرپرستی میں آج بھی ہندوستانی عازمین حج کی بہتر سہولیات کے لئے پوری طرح کوشاں ہے، ان سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے وزرات نے حج سویدھا ایپ تیار کیا ہے، جو جملہ ضروریات کے ساتھ حجاج کی صحت و تندرستی میں بھی مدد گار و معاون ہوگا۔

حج کمیٹی آف انڈیا کا حجاج کی صحت و تندرستی اور بہتر سہولیات کیلئے حج سویدھا ایپ کا متعارف

حج سویدھا ایپ نے اپنی خدمات 29 اپریل 2024ء سے شروع کر دیں ہیں- عازمین ایپ ڈاون لوڈ کریں، چلانا سیکھیں اور اس کا بھر پور فائدہ اُٹھائیں۔

ان حقائق کا اظہار حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی۔ آئی، آر، ایس نے حج ہاؤس میں عازمین حج کے لیے میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر آفاقی نے مزید بتایا کہ حکومتِ ہند کی وزارتِ صحت اور خاندانی بہبود ہندوستانی حجاج کے لئے ہر سال پورے ملک میں ویکسین (135-ACYW) اور دیگر لازمی چانچ کا بندو بست کرتی ہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کا حجاج کی صحت و تندرستی اور بہتر سہولیات کیلئے حج سویدھا ایپ کا متعارف

آپ نے کہا کہ حج کی ادائیگی میں صحت و تندرستی کی اہمیت و افادیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، عازمین اپنی اور دوسروں کی صحت و سلامتی کے لئے حفظان صحت کے اصولوں کو ہر وقت مدنظر رکھیں۔

سی، ای، او- حج کمیٹی آف انڈیا نے مزید بتایا کہ حکومت ہند پورے موسمِ حج کے دوران ہندوستان کے ہر شہر کے ساتھ سعودی عرب کے دونوں مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اور مقاماتِ شائر میں بھی ہندوستانی عازمین حج کے طبی مسائل کی دیکھ بھال کے لئے اعلیٰ سند یافتہ ڈاکٹرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا معقول تعداد میں بندو بست کرتی ہے۔ ہندوستانی عازمین کے لئے ادویات اور طبی آلات بھی کافی مقدار میں انتظام کرتی ہے مکہ مکرمہ میں 10 ڈسپنسریاں، 40 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور عزیزیہ میں 30 بستروں کا ہسپتال اور مدینہ منورہ میں 3 ڈسپنسریاں اور 15 بستروں کی ایک مین ڈسپنسری ہندوستانی حجاج اکے لیے قائم کی گئی ہے۔ حجاج کرام مفت میں ان طبی خدمات کا چوبیس گھنٹے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ آج کے کیمپ میں بڑی تعداد میں عازمینِ حج نے ٹیکے لگوائے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کا حجاج کی صحت و تندرستی اور بہتر سہولیات کیلئے حج سویدھا ایپ کا متعارف

اس موقع پر حج کمیٹی آف انڈیا کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر نزیم احمد نے بھی شرکت کی، جبکہ نظامت شیخ محمد غوث سپرینٹنڈنٹ حج کمیٹی آف انڈیا نے کی۔

حج سویدھا ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.bisagn.hajsuvidha

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .